• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کی خفیہ طریقے سے اقتدار میں آنے کا ویڈیو کلپ سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر پرویزمشرف کی خفیہ طریقے سے اقتدار میں آنے کیلئے ویڈیو کلپ منظر عام پر آگیا،جس کی تاریخ واضح نہیں ہے اورسا بق صدر29سیکنڈ کے کلپ میں سوالوں کےجواب دے رہے ہیں،پرویز مشرف امریکی گروپ سے کھلم کھلا نہیں، خفیہ طریقے سے اقتدار میں واپس لانے کیلئے کہہ رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف کا ایک ویڈیو کلپ منظر عام پر آیا ہے جس کی تاریخ واضح نہیں ہے اور سوشل میڈیا پر ایک چھوٹے امریکی گروپ سے یہ کہا جارہا ہے کہ انہیں خفیہ طریقے سے اقتدار میں واپس لایا جائے تاکہ امریکا دہشتگردی اور انتہا پسندی سے محفوظ ہوجائے ۔29 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ میں پرویز مشرف کو ایک سوال سننے کے موقع پر ڈسپوزل گلاس سے گھونٹ بھرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے ،سوال پوچھنے والا سابق صدر سےپوچھتا ہے کہ ہمیں کیا تبدیلی کرنے ہوگی کہ ہمارا پیسہ امریکا کو دہشتگردی اور القاعدہ سے امریکا کو تحفظ کیلئے ایک مثبت راستے میں استعمال ہو ۔مشرف نے اپنے فوری جواب میں کہا کہ مجھے دوبارہ اقتدار میں آنے کی ضرورت ہے اور مجھے کھلم کھلا نہیں بلکہ خفیہ طریقے سے حمایت کی ضرورت ہے اس کہ ہم دوبارہ جیت جائیں ۔امریکی لابی کرنے والے اور امریکی یہودی کانگریس کے طاقتور چیئرمین جیک روزن نے اس کا اہتمام کیا تھا ،کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔اس کلپ سے متعلق ٹوئٹر پر بحث ہورہی ہے ایک صحافی مرتضیٰ سولنگی نے لکھا کہ سب ٹھیک ہے اور قومی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے اس کو دیکھا ہے۔
تازہ ترین