• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبی، دو لاشیں برآمد انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی

سبی(پی پی آئی ) کو ئٹہ کے علا قے سبی کے قریب تلی دامان سے دو لاشیں برآمد انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبی لیویز تھانہ تلی کی حدود میں قریبی پہاڑی سلسلے سے دو لاشیں ملنے کی اطلاعات پر اسسٹنٹ کمشنر سبی کی نگرانی میں لیویز فورسز نے ملنے والی لاشوں کو سول ہسپتال سبی لایا گیا جہاں پر اتبدائی تحقیقات کے بعد عبدالغفار ولد حاجی خیر محمد بگٹی جو تلی کا رہائیشی تھا جبکہ محمد سلیم ولد شاہین ٹالانی نامی شخص جو لہڑی کا رہائیشی بتایا جاتا ہے مقامی انتظامیہ نے ملنے والی لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔
تازہ ترین