پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور کی احتساب عدالت کے جج نوید احمد خان نے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم افضل خالق عرف ڈبل شاہ ریفرنس میں عدالت میں عدم پیشی پر ایس پی انوسٹی گیشن ہنگو سمیت 5گواہوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ گزشتہ روز ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ گواہان ایس پی انوسٹی گیشن ہنگو،شازق صدیق ہنجرا پرسنل بینکرز کسب لاہور، شکیل ارشد فرانزک لیبارٹری حیات آباد، شبانہ حیدرعلی ڈپٹی رجسٹرار آف کمپنیز رجسٹریشن آفس سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، سکندر حیات اے ایس آئی تھانہ صادق آباد رالپنڈی ، عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد فاضل جج نے وارنٹ جاری کر دیئے۔