کوئٹہ(سٹی ڈیسک)ٹراما سنٹر سول ہسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ نے جمعرات2اگست کو ایک تنظیم کی جانب سے شائع ہونیوالی پریس ریلیز میں من گھڑت الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کا واحد ٹراما سنٹر مریضوں کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کر رہا ہے بم دھماکوں ‘خود کش حملوں ‘ لڑائی جھگڑوں اور ٹریفک واقعات میں زخمی ہونیوالے سینکڑوں مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جا چکا ہے اور انہیں مکمل صحت یابی تک طبی سہولیات فراہم کی گئیں کراچی سے انجینئرز طلب کر کے جدید مشینری نصب کر دی گئی انتظامیہ نے واضح کیا کہ عملے کی تنخواہوں میںکٹوری سے متعلق الزام میں کوئی صداقت نہیں منیجنگ ڈائریکٹر فرائض فرض شناسی سے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ بعض مفاد پرست اور کام چور عناصر ایک تنظیم کی آڑ میں ٹراما سنٹر کی انتظامیہ کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جو نا قابل قبول ہے اور ٹراما سنٹر کی انتظامیہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے انتظامیہ نے مزید کہا کہ سول ہسپتال کے قبضہ مافیا گروپ کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنیوالوں نے بائیو میٹرک کو ناکام بنانیکی کوششیں بھی کیں ۔