کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل اورپارٹی کی سینٹرل کمیٹی کےرکن نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ہفتے کو بذریعہ طیارہ اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچ گئے ،ائیر پورٹ پر پارٹی کے ارکان اسمبلی اور صوبائی عہدیداروں نے انکا استقبال کیا اور انہیں سخت سیکورٹی میں انکی رہائش گاہ پہنچا دیا گیا ۔