• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے ساتھ زیادتی کی روک تھام کیلئے قوانین وضع کریں گے، اسد عمر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرنے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق ایسے قوانین وضع کریں گے جس سے کافی حد تک مسئلے پر قابو پایا جاسکے گا۔ملک کی اجتماعی بہتری میں ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بطور ایم این اے اسمبلی میں ”زینب الرٹ بل“ کے نام سے بل اسمبلی کے فلور پر لے گیا تھا۔بل کے مطابق بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیسسز میں کافی حدتک قابو پایا جاسکتا تھا۔لیکن راستے میں بہت سی رکاوٹیں دیکھیں۔ ہفتہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں آصف نذیر کی کتا ب”زینب دیکھ رہی ہے“ کی تقریب رونمائی کے موقع پر اسد عمر نے کہا کہ زینب کے والد محمد امین انصاری کو داد دیتا ہوں۔ زینب کے والدنہ صر ف اپنی بیٹی کے لئے انصاف بلکہ قوم کی لاکھوں زینب کے تحفظ کی بات کرتے ہیں۔ تقریب سےکتاب کے مصنف آصف نذیر ،زینب کے والد امین انصاری،شکیل انجم ،سماجی کارکن افشاں تحسین نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین