• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر و گردونواح میں گرمی کی شدید لہر، مارکیٹوں میں سرگرمیاں محدود

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر، روہڑی سمیت گرد و نواح کو گرمی کی شدید لہر نے بدستور اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ دوپہر کے وقت شدید گرمی کے باعث اہم شاہراہوں و تجارتی مراکز میں سرگرمیاں معمول سے انتہائی کم دکھائی دی۔ سکھر، روہڑی، پنوعاقل، صالح پٹ، کندھرا، سنگرار، علی واہن، اروڑ، بچل شاہ میانی، باگڑجی سمیت دیگر علاقے کئی دن سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ گرمی کی شدید لہر نے عوام کو نڈھال کررکھا ہے، تپتی دھوپ اور گرم ہوائیں چلنے کے باعث دوپہر کے وقت شاہراہوں پر ٹریفک میں کمی اور تجارتی مراکز میں سرگرمیاں انتہائی کم ہوجاتی ہے ۔شہر کے اہم تجارتی مراکز منارہ روڈ، ایوب گیٹ، ریس کورس روڈ، ملٹری روڈ، ورکشاپ روڈ، بندر روڈ، گھنٹہ گھر چوک، شہید گنج، صرافہ بازار، بیراج روڈ ودیگر میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ بیرون شہر سے خریداری کے لئے آنیوالے افراد گرمی کی شدت سے نڈھال نظر آئے۔ ٹریفک کی روانی بھی معمول سے انتہائی کم رہی، لوگ اپنے کام کاج نمٹانے کے لئے سورج ڈھلنے کا انتظار کررہے ہیں، شدید گرمی اور تپتی دھوپ میں بیرون شہر سفر کرنیوالے افراد کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
تازہ ترین