• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نازیبا الفاظ استعمال کیس، پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹر نگ سیل) پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی کے بعد الیکشن کمیشن نے اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا دیدیا ہے۔ جیو نیوزکے مطابق نا زیبا الفاظ کے استعمال کیس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کئے جانے کا امکان ہے ،پرویز خٹک قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25،جبکہ صوبائی اسمبلی میں پی کے 50اور پی کی64 سے کامیاب ہوئے ہیں ،پرویز خٹک کے نازیبا زبان کے استعمال کے خلاف کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے،جس کا فیصلہ 9 اگست کو سنایا جائے گا،الیکشن کمیشن پرویز خٹک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن فیصلے کے ساتھ مشروط کر چکا ہے جبکہ گزشتہ دنوںپرویز خٹک نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی بھی مانگی تھی۔ 

تازہ ترین