پشاور(صباح نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وپارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی ،اراکین مرکزی کمیٹی ڈاکٹرعنایت اللہ خان ،نواب ارباب عبدالظاہر کاسی نے گزشتہ روز بلور ہائوس پشاور میں پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور ،الیاس بلور ،دانیال بلور سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی ،پارٹی امور پرتبادلہ خیال کیا حاجی غلام احمد بلور نے پارٹی رہنمائوں کو صوبے میں شاندار کارکردگی دکھانے اور صوبہ بھر میں ووٹ بینک میں اضافہ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چار سال کے دوران فعال تنظیمی رابطہ اور فعال کرداراداکرنے پر پشتون اولس نے اپنے اعتماد کااظہار کیاہے جو شاید اتنا مینڈیٹ پہلے کبھی ملا تھا فکر باچاخان ،سیاست ولی خان اور عوامی نیشنل پارٹی کی مثبت ودوراندیش پالیسی وہاں کے اولس پر عیاں ہورہی ہے ،انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں پشتونوں نے ہمیں ووٹ دیا لیکن 6بجے کے بعد جو صورتحال رہی اس میں ہمیں ہرایاگیا صوبے کی تاریخ میں اتنی دھاندلی کبھی نہیں ہوئی تھی اس سے پہلے بلور ہائوس پشاور پہنچنے پر اصغرخان اچکزئی ،ڈاکٹرعنایت اللہ خان ،نواب ارباب عبدالظاہر کاسی نے حاجی غلام احمد بلور ،الیاس بلور ،دانیال بلور سے شہید ہارون بلور کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہید ہارون بلور ،شہید بشیر بلور کے قبروں پر پھولوں کے چادر چڑھائے ۔