راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی میں آج سے10 اگست تک پا نچ روزہ انسداد پو لیو مہم شروع ہو گی۔ انسداد پو لیو مہم کے لئے168 یوسی ایم اوز اور405ایریا انچارج کو مقر ر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ1878مو با ئل ٹیمیں تشکیل دیں گئی ہیں اور 85 ٹرانزٹ پوانٹس مقرر کئے گئے ہیں ۔ و ر لڈ ہیلتھ آ ر گنا ئز یشن کی نشا ندہی کے مطابق 4تحصیلوں میں سے تقر یبا 34یو نین کو نسلوں جن کو لو پر فا رمنگ یو نین کو نسل ما رک کیا گیا ہے ، و ہاں خصو صی توجہ دی جائے گی۔ضلعی ذرائع کے مطابق انسداد پو لیو مہم میں ما ئیکر و پلان کو ہر لحا ظ سے مکمل کر نے کے ساتھ ساتھ ز یرو ڈ وز بچوںکی مکمل معلو مات جمع کی جا ئیں۔ ایسے بچے جو ابتک کسی بھی وجہ سے پو لیو سے بچا ئو کے حفاظتی قطرے لینے سے محروم ہیں ،ان پر خصو صی تو جہ دی جائے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وا لد ین کو را ضی کر نے سے لے کر ایف آ ئی آرکے اندراج تک ہر قسم کاایکشن لیا جائے گا۔