• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

  قرآن ہمارے لئے ہدایت و رہنمائی کا عظیم ترین ذریعہ ہے، اسے پوری انسانیت کی فلاح کے لئےبھیجا گیا ہے۔ قرآن انسانی بصیرت میں اضافہ کرتا ہے اورانسان کو اس کے مقام بشریت سے روشناس کراتا ہے، اسی لئے ہماری سماجی اور تعلیمی سرگرمیوں میں قرآنی تعلیمات کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ ہم نے طلبہ میں علم قرآن کا شوق پیدا کرنے اور ان کےحسن قرات کی حوصلہ افزائی کے لئے انٹر اسکول مقابلہ حسن قرات کا اہتمام کیا ہے، جس کے شرکاء اور ان کے اساتذہ کو میں پاکستان اسکول کی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار، پرنسپل عتیق الرحمن نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کیا۔ 

مہمان خصوصی ممبر بورڈ آف مینجمنٹ پاکستان اسکول اور چیئرمین فائنانس کمیٹی قیصر محمود تھے۔منصفین کے فرائض مقتدر ادارہ قرآن مملکت بحرین، شریفہ العوادی قرآن سینٹررکے ممتاز اسکالر ز شیخ مرزا عبداللہ اور شیخ جابر عبداللہ تھے۔پاکستان اسکول سمیت کل 7 ا سکولوں کے قاری طلبا ء نے شرکت کی جس میں پاکستان اسکول سے انس سعید، عبداللہ ایم ڈی ہارون، بنگلادیش سے محمد حسین طیب اور تنجیم الاسلام ابن الہیثم اسلامک اسکول سے ذیشان اے شیخ ، نورالامین، الایمان اسکول سے یوسف احمد، اردو اسکول سے ابراہیم نوری، عثمان اظہر، اے ایم اے اسکول سے یوسف جمال یوسف، عمار عدنان، اور ایشیئن اسکول سے طالب، انس شیخ نے حصہ لیا۔ مقابلے کے نتائج کے مطابق پاکستان اسکول کے انس سعید- نے اول، ابن الہیثم اسکول کے ذیشان اے شیخ دوم اور بنگلہ دیش اسکول کے محمد حسین طیب نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔مہمان خصوصی قیصر محمود، منصفین نےپرنسپل کی معیت میں مقابلے میں شریک طلباء اور پوزیشن حاصلِ کرنے والے طلباء میں ٹرافیاں، نقد انعامات ،تعریفی اسناد اور تحائف تقسیم کئے۔پرنسپل عتیق الرحمن نے اصغر علی کے منیجنگ ڈائریکٹر سعد اصغر علی کا مقابلہ میں تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

(احمد امیر پاشا ، بحرین)

تازہ ترین