چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے شیخو پورہ میں 10سالہ بچے پر پیش امام کے تشدد کرنے کا نوٹس لے لیا۔
سپریم کورٹ نے مذکورہ واقعے کے حوالے سے ڈی پی او شیخو پورہ کو 7اگست کو ذاتی طور پر طلب کرلیا۔
پیش امام نے چند روپے چرانے کے الزام میں زوہیب پر تشدد کیا تھا، بچے کا مزدور والد مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچا تو اسے پولیس اہلکاروں نے تھانے سے نکال دیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مقدمہ کھلی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔