• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے لابنگ، پرویز خٹک دوڑ سے باہر

خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے لابنگ جاری ہے، پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک وزارتِ اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے پارٹی قیادت کو وزیر اعلیٰ کے لیے محمودخان اور شاہ فرمان کے نام تجویز کر دیے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان نے وزارتِ اعلیٰ کے لیے محمود خان کے نام پر رائے طلب کرلی، جبکہ تیمور سلیم جھگڑا اور عاطف خان کا نام بھی وزارتِ اعلیٰ کے لیے زیر غور ہیں۔

علاوہ ازیں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا اس بات کا فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ سب کو قبول ہو گا،انہوں نے میرے بارے میں جو فیصلہ کیا قبول کروں گا،پارٹی میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

پرویزخٹک کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے بھی ذمے داری خان صاحب نے دی تھی اب بھی وہی دیں گے،خان صاحب جو ذمے داری دیں گے ادا کریں گے،ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہ پہلے تھا نہ اب ہے۔

تازہ ترین