• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


حمل:

آج کا خوشگوار موسم بھی آپ کو خوشگوار بنا دے گا ،خوش رہیں ، آج غصہ نہیں کرنا ، آج کامیابی کا دن ہے ۔

ثور :

صحت کا خاص خیال رکھیں ، اپنی غلطی کی وجہ سے موقع نہ گنوادینا ،خاموشی اختیار کریں ، خاموشی سے بہت بہتری آسکتی ہے ۔

جوزا:

اپنی محنت کو جاری رکھیں ، جلد ہی نتیجہ نکل آئے گا ،لوگ آپ کو تنگ کریں گے اور راستہ روکیں گے ۔صبر پر ہی آپ کی کامیابی ہے ۔

سرطان :

اپنے آپ کو اشتعال سے باہر نکالنا ہے ، ورنہ اچھے لوگ بھی آپ کے مخالف ہوجائیں گے ۔اپنی اور کاروباری باتیں شیئر نہ کریں ۔

اسد:

خیالوں سے باہر آجائیں ، سب کام اللہ ہی کرتا ہے لیکن اللہ نے کوشش اور محنت پر عظمت رکھی ہے ۔

سنبلہ:

جلد بازی میں سفر نہ کریں ، نقصان ہوگا رشتہ داروں کے ساتھ میل ملاقات ہوگی ۔مالی فائدہ بھی ہوگا ۔

میزان :

تجارتی معاملات وسعت اختیار کریں گے ، مالی کاروبار ی اور نوکری کے حوالے سے نمایاں کامیابی ہوگی ۔

عقرب:

آج بے روزگاری ختم ہوگی ، اچھی نوکری ملے گی ، خوشگوار دن رہے گا ۔ دوسروں کی بھی مد د کریں ۔

قوس:

آج آپ کو با اعتماد لوگ ملیں گے جس کی وجہ سے آپ کو نوکری اور مالی فائدہ بھی ہوگا ۔

جدی:

تعلیم کی طرف توجہ دیں ورنہ امتحان کا رزلٹ اچھا نہیں ہوگا ۔صدقہ خیرات کریں ۔

دلو:

خوش گوار دن گزرے گا ، فیملی والوں کے ساتھ آئو ٹنگ پر جاسکتے ہیں ۔

حوت:

دیرینہ خواہش پوری ہو گی ، مالی فائدہ اور رشتہ بھی پکا ہوگا ۔

تازہ ترین