• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور، صحت مرکز آوارہ جانوروں کی آماجگاہ بن گیا

خیرپور(بیورورپورٹ)بچل بھنبھرو بنیادی صحت مرکز چار دیواری نہ ہونے کے باعث آوارہ جانوروں کی آماجگاہ بن گیا صحت مرکز کی چار دیواری 8 برس قبل تباہ کن بارشوں کے دوران گر گئی تھی نئی چار دیواری تعمیر نہ ہونے پر دیہاتیوں میں تشویش تفصیلات کے مطابق تحصیل صوبھو ڈیرو کی یونین کونسل رسول آباد میں بچل بھنبھرو بنیادی صحت مرکز کوچار دیواری نہ ہونے کے باعث صحت مرکز رولوجانوروں کی آماجگاہ بن گیا ہے رولو کتے ، گدھے اور دیگر جنگلی جانور دن رات صحت مرکز میں اپنے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں بچل بھنبھرو صحت مرکز کی چار دیواری 8 برس قبل 2010 میں تباہ کن بارشوں کے دوران گر گئی تھی بعد ازاں علاقے کی سماج سدھارک تنظیموں کے کارکن صحت مرکز کی نئی چار دیواری تعمیر کرانے کے لئے آواز اٹھاتے رہے محکمے ہیلتھ کے افسران نے متعدد بار صحت مرکز کا معائنہ کیا اور صحت مرکز کی گری ہوئی دیوار دیکھی افسران نے نئی چار دیواری تعمیر کرانے کے واعدے بھی کئے لیکن 8 برس گذر جانے کے باوجود صحت مرکز کی چار دیواری تعمیر نہیں ہوئی جس پر علاقے کے سماج سدھارک کارکنوں اور دیہاتیوں میں بڑی تشویش پھیلی ہوئی ہے علاقہ مکین صحت مرکز کے قریب گذرنے کے دوران جب کتوں ،گدھوں اور دیگر جانوروں کو صحت مرکز میں ڈیرے جمائے ہوئے دیکھتے ہیں تو وہ آسمان کی طرف نظریں اٹھا کر ذمہ دار حکام کو بد دعائیں دینے لگ جاتے ہیں رکن ضلع کونسل خیرپور شاہنواز سہتو اور یونین کونسل رسول آباد کے وائیس چیئرمین عبدالقادر میمن نے کمشنر سکھر ڈویزن منظور علی شیخ اور ڈپٹی کمشنر خیرپور عبدالفتاح ہلیو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر بنیادی صحت مرکز بچل بھنبھرو کی چار دیواری تعمیر کرانے کے احکامات جاری کرے تا کہ آوارہ جانور صحت مرکز میں داخل نہ ہو سکیں۔
تازہ ترین