کوئٹہ(پ ر) جمعیت کے مرکزی سرپرست اعلیٰ/ رکن قومی اسمبلی مولانا قاضی عصمت اللہ نے کہا ہے کہ لیڈرشپ کی زندگی اپنی نہیںبلکہ قوم کی ہوتی ہے اسی بنیاد پر جمعیت کی قیادت اور ارکان پارلیمنٹ عشروں تک اقتدارمیں رہنے کے باوجود درویشانہ زندگی بسر کررہے ہیں قیادت کا سخت گیر موقف ہماری شفاف سیاست کی دلیل ہےان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میںوفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کا سرکاری رہائش گاہ سے اپنے کارکن کے گھر منتقل ہونا ان کی سیاسی پاکیزگی ہےدوبارحکومت میں رہنے اورپانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی بننے کے باوجودمولانافضل الرحمن کااسلام آبادمیں ذاتی گھرتک نہیں ان کا دامن ہرقسم کی کرپشن سے صاف ہے میڈیا پر غیرسیاسی عناصر کے پروپیگنڈے دم توڑتے نظرآرہے ہیں اگر متحدہ مجلس عمل کی قیادت موجودہ کرپٹ سسٹم کا حصہ ہوتی تو حالیہ انتخابی بدعنوانی پر سخت گیر موقف دینے کی پوزیشن میں نہ ہوتی۔