• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اُسامہ کے بیٹے نے نائن الیون ہائی جیکر کی بیٹی سے شادی کر لی


القاعدہ کے سربراہ اُسامہ بن لادن کے بیٹے ’حمزہ بن لادن‘ نے نائن الیون حملے کے ہائی جیکر کی بیٹی سے شادی کرلی ہے۔

برطانوی اخبار’دی گارجیئن‘ کی رپورٹ کے مطابق2001 میں نائن الیون پر ہونے والے حملےکے ماسٹر مائنڈ محمد عطاء کی بیٹی سے القاعدہ کے سربراہ اُسامہ بن لادن کے 29 سالہ بیٹے حمزہ بن لادن نے شادی کر لی ہے۔

اُسامہ کے بیٹے نے نائن الیون ہائی جیکر کی بیٹی سے شادی کر لی
اُسامہ بن لادن کا بیٹا، حمزہ بن لادن 

اس بات کی تصدیق اُسامہ بن لادن کے سوتیلے بھائی ’احمد اور حسن العطاس‘ نے کی ہے، انہوں نے برطانوی اخبار ’دی گارجیئن‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ بن لادن القاعدہ کے ایک اہم عہدے پر فائز ہیں انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکا سے اپنے والدکے قتل کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ جنہیں امریکی اہلکاروں نے خفیہ آپریشن کے دوران پاکستان میں 2 مئی 2011 کو ہلاک کردیا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ حمزہ، اُسامہ بن لادن اور ان کی تیسری اہلیہ خیریہ صابر کے بیٹے ہیں، اُسامہ کے قتل کے وقت وہ ان کے ساتھ ایبٹ آباد کے اسی کمپاؤنڈ میں مقیم تھیں جہاں امریکی اہلکاروں کی جانب سے خفیہ آپریشن کیا گیا تھا۔

اُسامہ کے بیٹے نے نائن الیون ہائی جیکر کی بیٹی سے شادی کر لی
والدہ اُسامہ بن لادن

احمد اور حسن العطاس کے مطابق اُسامہ کا ایک بیٹا خالد ایبٹ آبادمیں امریکی اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک ہوگیاتھا جبکہ ان کا دوسرا بیٹا سعد 2009 میں افغانستان میں ڈرون حملے میں ہلاک ہوا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حمزہ اپنے والد کے مشن کے تکمیل اور قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

اُسامہ کے سوتیلے بھائی احمد العطاس نےبتایا کہ انہوں نے حمزہ کی محمد عطاء کی بیٹی سے شادی کی خبر سنی ہے لیکن وہ کچھ نہیں جانتے کہ وہ اس وقت کس ملک میں مقیم ہیں، ہوسکتا ہے وہ اس وقت افغانستان میں ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اُسامہ کے قتل کے بعد ان کے کمپاؤنڈ سے ایک خط بر آمد ہوا تھا جس میں اُسامہ نے لکھا تھا کہ وہ حمزہ کو اپنا متبادل اور سعد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے تیار کررہے ہیں۔

اُسامہ کے بیٹے نے نائن الیون ہائی جیکر کی بیٹی سے شادی کر لی
حسن العطاس، اُسامہ بن لادن کے سوتیلے بھائی

حسن العطاس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جب انہوں نے سوچا کہ سب کچھ ختم ہوگیا ہے تو اگلے ہی لمحے حمزہ نے انہیں کہا کہ وہ اپنے والد کا بدلہ لینے کے لیے جارہے ہیں، اس کے بعد سے ان کی حمزہ سے ملاقات نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اگر حمزہ ان کے سامنے ہوتے تو وہ انہیں سمجھاتے کہ ’اللہ تمہاری رہنمائی کرے، جو کچھ تم کرنے جارہے ہو اس کے بارے میں دو مرتبہ سوچنا اور اپنے والد کے نقش قدم پر مت چلنا‘۔

اُسامہ کے بیٹے نے نائن الیون ہائی جیکر کی بیٹی سے شادی کر لی
القاعدہ سربراہ، اُسامہ بن لادن 

اُسامہ بن لادن کے اہل خانہ نےدعوی کیا کہ ان کا اُسامہ کے ساتھ 1999 سے اس کی موت تک کوئی رابطہ نہیں تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین