• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان،پرویز خٹک اور علی زیدی کی ویڈیو گفتگو سامنے آگئی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پشاور نیب کورٹ جاتے ہوئے گاڑی کے اندر کی جانے والی گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔


کراچی کے حلقہ این اے 244 سے کامیاب ہونے والی پی ٹی آئی رہنما علی زید ی نے پرویز خٹک سے کہا کہ جب آپ وزیراعلیٰ تھے تو لال بتی پر رک جاتے تھے ،ہم کراچی میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتے ۔

پرویز خٹک نے کہا کہ آپ لاہور میں بھی ایسا نہیں سوچ سکتے ۔

اس پر عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان تو کیا ان کے بچوں کو بھی پروٹوکول ملتا ہے ۔

علی زید ی نے اس موقع پر کہا کہ تبدیلی یہی ہے کہ سب سے بڑی جماعت کا چیئرمین اور آنے والا وزیراعظم ،سابق وزیراعلیٰ، سابق اسپیکر اور ایک نومنتخب ایم این اے بغیر پروٹوکول کے سفر کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو بغیر پروٹوکول کے سفر کرنے کی وجہ سے بنائی گئی ہے کہ ہم سب سفر کررہے ہیں اور سڑکیں کھلی ہیں۔

تازہ ترین