حمل:
بچوں کے داخلے سے فارغ ہوجائیں گے۔ اپنے بچوں کے معاملات لوگو ں سے ڈسکس نہ کریں۔ نقصان کا اندیشہ ہے۔ صدقہ دیں۔
ثور:
آج کا سفر پریشان کن ہی رہے گا۔ صبر کریں۔ کوئی بات نہیں معاف کردیں۔کاروباری معاملات کی طرف توجہ دیں۔
جوزا:
روٹھے ہوئے مان جائیں گے۔بچوں کے معاملات کو دوراندیشی سے سوچیں، وقتی فیصلے نہ کریں۔
سرطان:
اچھے لوگ ہی آپ کا اثاثہ ہیں، ان کی قدر کریں۔ جو آپ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ان کو آپ دشمن سمجھتے ہیں۔
اسد:
فضول باتوں اور فضول دوستیوں سے جا ن چھڑوائیں، اپنے قیمتی ٹائم کا احساس کریں، یہ پھر نہیں آئے گا۔ کام کی طرف توجہ دیں۔
سنبلہ:
آپ کو منع کیا تھا سفر کرنے کو لیکن نقصان آپ کی ضد کی وجہ سے ہوا ہے۔ فضول ضد سے پرہیز کریں، صدقہ و خیرات کریں۔
میزان:
اب رشتہ کرلیں بہت وقت گزار دیا اپنی خواہشوں میں ، عمر زیادہ ہوتی جارہی ہے۔باہر ملک سفر مبارک ہوگا۔
عقرب:
احتیاط کریں، دوست دشمن ہوں گے، کچھ اپنی طرف بھی توجہ دیں جن کو آپ دوست سمجھتے ہیں، وہ ہی دراصل دشمن ہیں۔
قوس:
باہر ملک جانے کی کوشش جاری رکھیں۔ کامیابی ہوگی، تعلیم کو جاری رکھیں، نوکری کاروبار کی طرف بھرپور توجہ دیں۔
جدی:
اپنی آمدنی کو چھپا کر رکھیں، سب کو مت بتائیں ورنہ سب کچھ رک جائے گا۔ شریک حیات سے ازدواجی تعلقات مکمل رکھیں۔
دلو:
بہت خوشگوار دن ہے، کوئی بہت بڑا سرپرائز ملے گا، فیملی کے ساتھ گھومنے کا پروگرام بن سکتا ہے۔
حوت:
کل کو ملنے والی خوشیوں کو سنبھال کر رکھیں اور احتیاط کریں۔ جلدی میں سفر نہ کریں نقصان ہوگا۔