پشاور(نمائندہ جنگ) سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی نہ ہونے جبکہ صوبائی اسمبلی پی کے 61نوشہرہ اور صوبائی اسمبلی پی کے 65نوشہرہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ پی کے 65نوشہرہ سے صوبائی اسمبلی کی خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی کی نشست پر سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک کو ٹکٹ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ ادھر گلشن سادات اکبر پورہ میں تحریک لبیک کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سید حیدر علی شاہ باچا کی رہائش گاہ پر آل پارٹیز کانفرنس کے اجلاس سے تحریک لبیک ، پاکستان مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور اےاین پی کے نمائندوں نے شرکت کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے مقابلہ میں مسلم لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کی طرف سے تحریک لبیک کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار سید حیدر علی شاہ باچا کی حمایت کی جائے گی جبکہ تحصیل کونسل نوشہرہ کے خالی ہونے والی نشست کے لئے ضمنی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے مقابلہ میں تحریک لبیک مسلم لیگ پیپلز پارٹی اور اے این پی کی طرف سے مشترکہ امیدوار نامزد کیا جائے گا۔