عجیب راز، مری گفتگو کے فن سے کُھلا
میں پہلی بار ، جو اُس شوخ، گُل بدن سے کُھلا
(شائستہ حمید)
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 9 اور 10 اپریل کو مقامی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
اسپین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی ثالثی کوششوں کی ہر ممکن حمایت کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ اسکے فضائی دفاع نے 17 بیلسٹک میزائل تباہ کیے۔ ابو ظبی سے اماراتی وزارت دفاع کے مطابق ایران کی جانب سے فائر 35 ڈرونز مار گرائے گئے۔
قومی ہاکی کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کوالیفائر کے دوران صرف 40 ڈالر یومیہ الاؤنس دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی حنان شاہد کے مطابق 40 ڈالر یومیہ الاؤنس تقریباً 11 ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین، سعودی عرب، ترکیے، مصر اور قطر جیسےبرادر ممالک کا دلی،مخلصانہ شکریہ ادا کرتے ہیں۔
محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔
صدر اردوان نے زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ اشتعال، سازش یا تخریب کاری کو موقع دیے بغیر اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردار مثالی رہا، عالمی طاقتوں کی جانبداری پر سوالات پیدا ہوئے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ سول اور عسکری قیادت پر مشتمل ہائبرڈ ماڈل نے دو تین سال میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹیں، ثابت ہوتا ہے طاقت کے مراکز مل کر کام کریں تو پاکستان عالمی سطح پر کتنی کامیابیاں حاصل کر سکتا ہے۔
دانش تیمور نے کہا کہ اس نے سوشل میڈیا پر صرف یوٹیوب پر 40 ملین ویوز حاصل کر لئے ہیں۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایران جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے روس کے ساتھ جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔
سیز فائر کے اعلان کے بعد ابھی تک آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل وحرکت کم ہے
سر پر گیند لگنے کے بعد زخمی ہونے والے فاسٹ باولر میر حمزہ سجاد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرلیا۔