• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

ارجنٹینا کے سابق نائب صدر کو کرپشن کے الزام میں 5 سال 10 ماہ قید


  ارجنٹینا کے سابق نائب صدر امادو بودو کو کرپشن اور کمیشن کھانے کے جرم میں 5 سال 10 ماہ قید کی سنادی گئی ہے۔

ارجنٹینا کے سابق نائب صدر امادو بودو کو گزشتہ روز کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 5 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ان پر رشوت لینے اور سرکاری معاملات میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔

امادو کو وفاقی فوجداری عدالت سے ’’چیکونی کیس‘‘ کے سلسلے میں سزا سنائی گئی ہے.

ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنی من پسند ’’چیکونی پرنٹنگ کمپنی‘‘ کو سرکاری ٹھیکہ دلوایا جس کے بدلے اس کمپنی سے کمیشن وصول کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین