• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کے ہوتے لاڈلے کو دشمن پالنے کی ضرورت نہیں‘صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صاق عمرانی نے کہا ہے کہ طرز حکمرانی ٹھیک کرنے سے پہلے قول و فعل کا بڑھتا ہوا تضاد ختم کرنا ہوگا۔ جیت کے شادیانے بجانے والے ایک ایسی کشتی کے سوار بن چکے ہیں جو سیاسی بصیرت سے نابلد اور طرزحکمرانی کی ذرا بھر بھی سمجھ بوجھ نہیں رکھتے۔ لاڈلے کو کھیلنے کے لئے چاند تو مل گیا مگر آنے والی سیاہ راتوں کے خوف سے ابھی اس کی آشنائی نہیں ہوئی جس ٹیم میں شیخ رشید جیسے موقع پرست اور ابن الوقت لوگ شامل ہوں اسے دشمن پالنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کی سب سے بڑی ضرورت پانی ہے وہ جس قدر تیزی سے ناپید ہوتا جارہا ہے اور بقاء وطن کے خلاف دشمن کا سب سے موثر ہتھیار بن چکا ہے اس آزمودہ ہتھیار سے نبرد آزما ہونے کے لئے نہ ہی گزشتہ حکومت کے پاس کوئی جامع حکمت عملی تھی اور نہ ہی نومولود حکمرانوں کے آزمائشی تجربات میں ایسا کوئی ذکر ہے۔
تازہ ترین