• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے تمام قانونی طریقے، وسائل استعمال کرنے فیصلہ

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے لئے تمام قانونی طریقے اور وسائل استعمال کرنے فیصلہ کرلیاگیا ہے۔ شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک،نام بلیک لسٹ میں ڈالا جائیگا،ریڈ وارنٹ کے لیئے انٹرپول کو درخواست دیدی ہے، نیب نےحکمت عملی تیار کرلی ہے، اسحاق ڈار کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کرنے کا فیصلہ لیاگیا ہے، نیب کارروائی کےلئے جلد وزارت داخلہ کو خط لکھے گا۔ سابق وزیر خزانہ کی واپسی کے لئے برطانوی حکام سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے لئے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈ کوارٹر سے بھی رجوع کرلیا گیا ہے۔ احتساب عدالت سے اشتہاری ملزم قرار پانے کے بعد اسحاق ڈار کے خلاف ریڈ وارنٹ کے لئے انٹرپول کو بھی درخواست کی گئی ہے۔

تازہ ترین