• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے شادی شدہ خاتون سمیت پانچ لڑکیاں اغواء

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے پانچ لڑکیوں کواغواکرلیاگیا۔تھانہ گنج منڈی کو محمد سعید نے بتایا کہ اس نے دوشادیاں کررکھی ہیں پہلی بیوی نائلہ ناز سے 3بیٹیاں اور دوسری بیوی (م)سے ایک بیٹی ہے۔ ہم شادی کی تقریب میں مصروف تھے کہ (م) گھر سے غائب ہوگئی پڑتال پر 20لاکھ روپے نقدی اور 2 تولے زیورات بھی غائب پائے گئے۔ مدعی نے پولیس کوبتایاکہ شاہدہ سکنہ چکوال اپنے بیٹے کے ساتھ ہمارے گھر آئی تھی، مجھے شبہ ہے کہ سہیل نے اپنی والدہ کی ایماء پرسائرہ اور حلیمہ کے ساتھ مل کرمیری بیوی کواغواکیاہے۔تھانہ ٹیکسلاکو غلام قادرنے بتایا کہ اس کی بیٹی (ن) عمر13سال کو سجادنے شوکت کے ساتھ مل کر اغواء کرلیا۔تھانہ صدربیرونی کو غلام رسول نے بتایا کہ اس کی17سالہ بیٹی (ن) اپنے چھوٹے بھائی اویس کے ساتھ گئی سائل کا بیٹا گھر آگیا جبکہ بیٹی گھر واپس نہ آئی اب معلوم ہوا ہے کہ سائل کی بیٹی کو قمر لطیف ولد عبدالطیف نے اپنے بہنوئی ذیشان کے ساتھ مل کر اغوا کرلیاہے۔تھانہ گوجرخان کو محمد داؤد نے بتایا کہ اس کی 15سالہ بیٹی (ص) جسکی نظر کمزور ہے اور دماغی توازن درست نہ ہے جو اپنے دادا دوست محمد کے ساتھ گوجر خان بازار میں دوا لینے کے لیے گئی اور لاپتہ ہو گئی ۔ تھانہ مری کوپرویز اختر نے بتایا کہ اس کی15سالہ بیٹی (ش) بی بی گھر سے سکول گئی جو چھٹی کے بعد واپس نہ آئی۔ اسے کسی نے اغواء کرلیا۔
تازہ ترین