شیخوپورہ میں زمیندار نے کام کرنے سے انکار پر 12سالہ ملازم کے پائوں پر کلہاڑی کے وار کرکے انگلیاں کاٹ دیں۔
پولیس نے 12سالہ نادر پر زمیندار کے مبینہ تشدد پر مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔
12سالہ لڑکے نے بتایا کہ کھانا کھانے کے بعد مویشی کھولنے کا کہا تو زمیندار غصے میں آگیا اور اتنی چھوٹی سی بات پر غصے میں آکر پائوں پر کلہاڑی مار دی۔
پولیس ٹیم متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئی اور اہل خانہ پر صلح کےلئے دباو ڈال رہی ہے ۔
نادر کے سوتیلے باپ شہبازنے میڈیا کو بتایا کہ ملزم بچوں کی ٹانگیں کاٹنے کی دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ پولیس زمیندار سے صلح کرنے کا کہہ رہی ہے، سب سے بڑے جج کے پاس جائیں گے۔
نادر کی ماں کا کہنا ہے کہ ڈر کے مارے گھروں سے نہیں نکل رہے،بیٹے کو بخار ہے پٹی کرانے بھی نہیں جاسکتے جبکہ پولیس ہماری بات نہیں سن رہی ہے ۔