• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ فٹبالر پال پوگبا مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر بارسلونا جانے کے لئے تیار

لندن (اے ایف پی) فرانس کے ورلڈکپ فاتح اسٹار پال پوگبا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر بارسلونا جانے کا ارادہ کرلیا، جہاں مینجر جوز مورینہو سے ان کے تعلقات کچھ زیادہ اچھے نہیں ہیں، ان کی اسپینش کلب میں منتقلی سے اس تنائو کا بھی خاتمہ ممکن ہوپائے گا، میڈیا رپورٹ کے مطابق 25سالہ پوگبا نے بارسلونا سے پانچ برس معاہدے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے، ان کے درمیان ہونے والے معاہدے کی مالیت 89.5ملین پائونڈ ہوگی، وہ 3لاکھ 46ہزار پائونڈ فی ہفتے حاصل کرپائیں گے، یہ رقم مانچسٹر یونائیٹڈ میں ملنے والے معاوضے سے تقریباً دگنی ہے۔
تازہ ترین