• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

طاہرہ رحمان،اسکارف پہننے والی امریکا کی پہلی مسلمان ٹی وی رپورٹر


  طاہرہ رحمان امریکا میں اسکارف پہن کر ٹی وی کے لیے رپورٹنگ کرنے والی پہلی مسلمان خاتون بن گئی ہیں۔

طاہرہ نے شکاگو کی لویولا یونیورسٹی سے گریجویشن کیا، ان سے ان کے پروفیسرز اور ساتھی اکثر یہ پوچھا کرتے تھے کہ کیا وہ صحافت کے پیشے کو منتخب کرنے کے لیے اسکارف سے جان چھڑالیں گی؟

انہوں نے اس کا جواب ہمیشہ نفی میں دیا۔اسی سبب ان کی درخواستیں کئی مرتبہ مسترد ہوئیں۔

27برس کی طاہرہ رحمان نے ڈبلیو ایچ بی ایف۔ٹی وی جو کہ سی بی ایس سے ملحقہ ٹی وی اسٹیشن ہے میں بطور پروڈیوسر ملازمت اختیار کی۔

لیکن ان کا ارادہ کیمرے کے پیچھے رہنے کا نہیں تھا بلکہ وہ کیمرے کے سامنے رہ کر اپنی صلاحیتوں کو منوانا چاہتی تھیں۔

ان کی والدہ دردانہ رحمان کو بھی اپنی بیٹی کے ارادوں کا علم تھا۔

رواں برس 8فروری کو طاہرہ کا پہلا نیوز آئٹم براڈکاسٹ ہوا اور اس نے تاریخ رقم کی۔

طاہرہ کا کہنا ہے کہ وہ چینل پر ایسے افراد کی کہانیاں پیش کرنا چاہتی ہیں جنہوں نے غیر معمولی کارنامے انجام دیئے ہوں۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین