لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ سے سکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم دے دیا اور معاملے پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر فریقین کو آئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے رانا ثناء اللہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں سابق وزیر قانون پنجاب سے سکیورٹی واپس لینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست میں چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔