امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ 25 جولائی کے انتخابات ملکی تاریخ کے متنازع ترین انتخابات تھے۔
لاہورمیں جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ الیکشن 2018میں عوام کا اعتماد بری طرح مجروح ہوا ہے تاہم قوم منتظر ہے کہ عمران خان اب اپنے وعدے پورے کریں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن نے قوم کو سخت امتحان میں ڈال دیا،20 ارب خرچ کرنے کے باوجود الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہاہے۔
سراج الحق نےبتایا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی و جمہوری نظام کی بقاکے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے تاہم قومی یکجہتی کو فروغ دینے کےلیے سب اداروں کو اپنی آئینی حدود میں کام کرنا چاہیے۔