• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف عباسی کے عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف ہرجانےکے دعوئوں کی سماعت24ستمبر تک ملتوی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈیوٹی جج راولپنڈی ساجدہ چوہدری نے عمران خان اور شیخ رشید احمد کے خلاف دائر ہرجانے کی دعوئوں کی سماعت 24ستمبر تک ملتوی کردی، ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے مسلم لیگی رہنما حنیف عباسی نے دونوں کے خلاف دس دس ارب روپے ہرجانے کے دعوے دائر کئے تھے جس میں حنیف عباسی کا موقف ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید نے اپنی تقاریر میں انھیں منشیات سمگلر کہتے ہوئے طرح طرح کے الزامات عائد کر کے میری سیاسی ساکھ کو متاثر کیا۔
تازہ ترین