• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں کانفرنس، ریسرچ کو فروغ دینے پر اتفاق

راولپنڈی(جنگ نیوز) راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ ریسرچ فورم اور راولین سٹوڈنٹ ریسرچ سوسائٹی کے تحت قومی ریسرچ کانفرنس کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں ملک کے مختلف کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ نے اپنی تحقیق پیش کیں۔ تقریب کے آغاز میں راولین سٹوڈنٹ ریسرچ سوسائٹی کے صدر زہیرعلی رضوی اورنویرا ظفرنے سوسائٹی کی کاوشوں پربریفنگ دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر ملک حسین مبشر ایکس وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پروفیسر محمد عمروائس چانسلر، سوسائٹی کے پیٹرن اور ریسرچ کو ارڈینیٹراور نوجوان ریسرچر کی خدمات کو سراہا۔ پروفیسر محمد عمر وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے سفر کے آغاز کی مشکلات اور اپنے مستقبل کاوژن پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایو ڈینس بیسڈ میڈیسن اور پاکستان میں ہیلتھ کیئرکوبہتربنانے کے لئے ریسرچ کوفروغ دیناہوگا۔ ڈاکٹرمحمدادریس نے ڈاکٹر کی بنیادی خصوصیات پر زور دیا۔ پروفیسر محمد فرید منہاس چیئرپرسن ایڈوانس بورڈ آف ریسرچ ایڈوائزری راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی، ریسرچ کو بین الااقوامی معیار کے مطابق ڈالنے پر زور دیا۔ ڈاکٹرذکی الدین احمد نے طلبہ کی کاوشوں، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ریسرچ کے اعلیٰ میعار اورنوجوان طلبہ کاریسرچ کیطرف رجحان کوسراہا۔ انہوں نے ریسرچ کو فروغ دینے کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹرفائزہ اسلم اسسٹنٹ ڈائریکٹر رفاہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کیئر رومنٹ اینڈ ریسرچ ڈاکٹرصائمہ اسلم نے ریسرچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
تازہ ترین