• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل ملک کی جمہوری تاریخ کا اہم دن ہوگا ، نئی پندرہویں قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہوگا۔

پاکستان کی جمہوری تاریخ کا اہم دن قریب آ گیا،ملک میں عام انتخابات کےبعد مسلسل تیسرے جمہوری دورکاآغاز 13 اگست کوہونے جارہاہے۔

ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی کاپہلااجلاس پارلےمنٹ ہاؤس میں پیرکی صبح دس بجےہوگا،پہلے روز نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

قومی اسمبلی کےپہلےاجلاس کی صدارت اسپیکر سردارایازصادق کریں گےجو نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیں گےاور کارروائی ختم ہوجائےگی۔

15 اگست کو اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر، 16 اگست کو وزیراعظم کاانتخاب ہو گا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کےلیےملتوی کردیاجائےگا۔

قومی اسمبلی کےاجلاس سے قبل ایک سے زائد نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے پاس فیصلےکےلیےآج آخری دن ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق زائد نشستوں پرکامیاب رکن اسمبلی کوحلف اٹھانےسےقبل ایک نشست رکھ کربقایانشستوں سےاستعفا الیکشن کمیشن میں جمع کراناہوگا۔

چیئرمیں پی ٹی آئی عمران خان نے میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھ کرلاہور، اسلام آباد، کراچی اور بنوں کی نشستیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے،تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کہتے ہیں کہ پارٹی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اسد قیصر اور پرویز خٹک خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستیں چھوڑ دیں گے۔

تازہ ترین