• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسنیا کا مکینک’’کوکنگ آئل‘‘ سے گاڑی چلانے لگا


گاڑیاں عام طور پر پیٹرول، گیس اور ڈیزل پر چلتی ہیں لیکن بوسنیا کے ایک مکینک نے کوکنگ آئل کے ذریعے گاڑی چلا کر سب کو حیران کردیا ہے۔

Fikret Causic نے 3سال قبل متبادل ذرائع سے گاڑی چلانے پر تجربات شروع کیے تھے جس کے بعد وہ سن فلاور آئل کے ذریعے گاڑی چلانے میں کامیاب رہا ہے۔

فکرٹ کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک لیٹر میں 20کلو میٹر گاڑی چلاتا ہے جبکہ وہ اس منصوبے کو بڑے پیمانے پر شروع کرنے کے لیے ایک پارٹنر کی تلاش میں ہے۔

تازہ ترین