خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) دادو میں واقع الیکشن کمیشن آفس میں اچانک آگ لگنے پرقریبی لوگوں نے فوری طور پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی۔اسی دوران اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑی اور ڈی ایس پی دادو علی اکبر چنہ بھی پولیس کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ آفیسر عطاء اﷲ بروہی نے بتایا کہ آگ لگنے سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے پرانے بیلٹ باکسز جل گئے ہیں تاہم ریکارڈ محفوظ ہے۔ انڈس ہائی وے پر واقع گاؤں قادربخش بھلائی کے مقام راہگیر کو بچانے کے دوران موٹرسائیکل الٹ جانے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دادو کا رہائشی بشیر جمالی ہلاک ہوگیا جبکہ اطلاع ملنے پر متوفی کے گھر میں کہرام مچ گیا۔