• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے میانوالی، شہباز نے لاہور کی نشست رکھ لی

لاہور، سرائے عالمگیر (مانیٹرنگ سیل، نامہ نگار) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے این اے 95 میانوالی کی نشست رکھ لی ہے جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نےلاہور کی نشست این اے 132 رکھ لی ہے۔عمران خان نے قومی اسمبلی کی نشستیں این اے 131 لاہور، این اے 53 اسلام آباد، این اے 243 کراچی اور این اے 35 بنوںخالی کر دی ہیں۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے لاہور سے پنجاب اسمبلی کی 2 نشستیں پی پی 164 اور پی پی 165 خالی کر دی ہیں۔دریں اثناء ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 124 خالی کر دی ہےاور پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 146 برقرار رکھی ہے۔دوسری جانب، رہنماء مسلم لیگ ق پرویز الٰہی نےقومی اسمبلی کی 2 جیتی ہوئی نشستیں این اے 65 چکوال اور این اے 69 گجرات خالی کر دی ہیںاور پنجاب اسمبلی کی جیتی ہوئی نشست برقرار رکھی ہے۔
تازہ ترین