• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد سمیت بعض مقامات پر بارش کا امکان،سب سے زیادہ درجہ حرارت چلاس میں45ڈگری سینٹی گریڈ رہا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور،کوہاٹ، بنوں، مردان، ڈی آئی خان، ژوب، فیصل آباد،سرگودھا ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن،اسلام آباد اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، کشمیر اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت چلاس 45دادو 44سکھر اور بھکر میں 43ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جڑواں شہروں میں سورج آج 7بجے غروب کل صبح 5بجکر 24منٹ پر طلوع ہوگا۔
تازہ ترین