پیپلز پارٹی کے رہنما اور سیکریٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نےکہاہے کہ شہید بھٹواورشہید بینظیر کے خون سے قائم جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں مولابخش چانڈیونے15 ویں قومی اسمبلی کے قیام پر قوم کومبارکباد دی اور کہا کہ جمہوریت کےلئے جانیں قربان کیںاس لئےپیپلزپارٹی جمہوریت پرکوئی سمجھوتا نہیں کرےگی۔
انہوں نے مزید کہاکہ قوم کو بھٹو کے حقیقی سیاسی وارث بلاول بھٹو کی پارلیمنٹ میں آمد بھی مبارک ہو، پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی قیادت میں آئین اور جمہوریت کا تحفظ کرے گی۔
ان کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی نےانتخابی نتائج سمیت دیگر تحفظات کے باوجودجمہوریت کے تسلسل کے لیے پارلیمنٹ میں بیٹھنے کا فیصلہ کیااور وہ بلاول بھٹوکی قیادت میں پارلیمنٹ اور سویلین بالادستی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔