امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں مسلم لیگ ن یا پیپلز پارٹی کی کوئی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے ۔
منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ25 جولائی کو الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات کسی اور کو دے دئیے تھے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی اداروں نے بھی الیکشن کی شفافیت پر آواز اٹھائی ، افسوس ہے الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرنے میں ناکام رہاہے۔
اس موقع پر انہوں نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں حلف اٹھانے والوں کا خیر مقدم بھی کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں پاناما لیکس فہرست میں شامل باقی افراد کو سپریم کورٹ کیوں نہیں بلاتی، کرپشن کے خاتمے کے لیے سب کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے۔