اسلام آباد(ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پارلیمنٹ ہائوس کی لفٹ میں پھنس گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد واپسی پر پارلیمنٹ ہائوس کی لفٹ میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے باعث پھنس گئے، وہ 10 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔پارلیمنٹ ہائوس کے ملازمین کے مطابق لفٹ میں 8 افراد کی گنجائش تھی لیکن اس میں 12 افراد سوار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے لفٹ پھنس گئی تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ شعبے کے افراد پہنچ گئے اور انہوں نے لفٹ میں پھنسے افراد کو نکال لیا۔