• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، شہریار مہر وزارت اعلیٰ کیلئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار ہونگے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے شہریارمہر کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزارت اعلی کیلئے مشترکہ امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مشاورتی اجلاس میں جی ڈی اے تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کیلئے بھی اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدواروں کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریار مہر اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلی کے عہدے کے لیے مشترکہ امیدوار ہوں گے جبکہ بدین سے منتخب رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزا سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے۔
تازہ ترین