• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر ہسپتال میں20بستروں کی چلڈرن ایمرجنسی کھول دی گئی

راولپنڈی( جنگ نیوز)بینظیر بھٹو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کی نئی ایمرجنسی کا پروفیسر محمد عمر، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی نے افتتاح کر دیا۔ جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بینظیر بھٹو ہسپتال ڈاکٹر خالد محمود رندھاوا اور چلڈرن وارڈ کے ہیڈ پروفیسر رائے محمد اصغر کے علاوہ باقی پروفیسر بھی موجود تھے۔ پروفیسر رائے محمد اصغر نے بتایا کہ یہ 20بیڈز کی نئی چلڈرن ایمرجنسی میں بچوں کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں نئی چلڈرن ایمرجنسی میں24 گھنٹے ڈاکٹر کی موجودگی اور مکمل طور پر فری علاج کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے وائس چانسلر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بینظیر بھٹو ہسپتال کے چلڈرن وارڈن کے آئی سی یو میں پہلے ہیEMG,EEG,X-ay Machine.Cardiac Monitors Ventilators20 اورNever Conduction پہلے سے موجود ہے۔ چلڈرن وارڈ میں تمام ٹیسٹ اور علاج مکمل طور پر فری ہے۔
تازہ ترین