• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب کا احتساب ، آزاد خارجہ پالیسی بنائینگے مسیحی برادری کو حقوق دینگے، شیخ رشید

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ احتساب کا ایسا قانون لائیں گے جس میں سب کا احتساب ہوگا۔عمران خان سے دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے اب چاہے ہاتھ کٹ جائے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ آزاد خارجہ پالیسی بنائیں گے،بلدیاتی نظام بدلیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لال حویلی میں جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والے آتشبازی کے مظاہرے کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں غریبوں کی آواز بنوں گا۔ ابھی ن لیگ میں فاورڈ بلاک بننا ہے۔خورشید شاہ عقل مند سیاستدان ہیں۔ان کو پتہ ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اکھٹے نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ لئی ایکسپریس بنائیں گے ،200 ملین پانی غازی بروتھا سے لائیں گے۔ مسیحی برادری کو حقوق دیں گے۔میڈیا کو مزید آزاد کریں گے ۔پاک فوج کو مضبوط بنانا ہے،عدلیہ نے جو بہادر کام کیا اس پر اسے سلام پیش کرتے ہیں۔آپ سے چار وعدے کرتا ہوں میرا جینا مرنا ملک اور اسلام کے لئے ہے۔بے روزگاری کے خاتمے اور نوجوانوں کے روزگار کے لئے جیل میں بھی جانا پڑوں تو جاؤں گا گواہ رہناوزارت کا بھوکا نہیں ہوں،دنیا کی سات اہم وزارتیں دیکھ چکا ہوں ۔اعلان کرتا ہوں این اے ساٹھ سے راشد شفیق بلے پرالیکشن لڑیں گے۔ ملک کے لئے جیئں گے اور مریں گے۔
تازہ ترین