حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان کے عوام کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی۔
میر واعظ عمر فاروق کا پاکستانی قوم کے نام اپنے یوم آزادی کے پیغام میں کہنا ہے کہ دعا ہے کہ یہ دن پاکستان میں امن و سلامتی اور خوشحالی لائے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی توقع ہے کہ پاکستان مستقبل میں بھی کشمیریوں کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔