• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(ن)لیگ کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے حمزہ شہباز نامزد

لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن)نے وزیر اعلی پنجاب کے لیے حمزہ شہباز اور اسپیکر کے لیے چوہدری اقبال کو نامزد کردیا۔ مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے چوہدری اقبال کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ جس کے بعد ان دونوں ناموں کو باضابطہ طور پر ان عہدوں کے لیے نامزد کردیا گیا۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کی حلف وفاداری کی تقریب 15اگست کو ہوگی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب 16اگست کو ہوگا اس کے اگلے روز وزیر اعلیٰ کا انتخاب عمل میں آئے گا۔
تازہ ترین