پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہناہےکہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا۔
یہ بات خورشید شاہ نے اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اور مزید کہا کہ ن لیگ نے امیدوار نہ بدلا تو پیپلز پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔