• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کی مجبوریوں کا احساس ہے،گلہ نہیں کرینگے،خواجہ سعد رفیق

لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ زرداری کی مجبوریوں کا احساس ہے، گلہ نہیں کرینگے،مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم کے امید وار میاں شہباز شریف کو پیپلز پارٹی کا ووٹ نہ دینا ان کا اپنا فیصلہ ہے ،پاکستان میں نام نہاد ملائکہ کی حکومت بننے جا رہی ہے -چوہدری پرویز الہٰی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانےکیلئے ہمارے لوگوں سے بھی رابطہ کیا گیا، یہ وہ نیا پاکستان بنا رہے ہیں جس کی بنیاد دھونس اور دھاندلی پر ہے-کسی کو ڈیرے پر مارا جا رہا ہے اور خرید و فروخت کا عمل بھی جاری ہے- عمران خان کے اعلان اور وعدوں کا روزانہ آڈٹ کریں گے - ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا-

تازہ ترین