راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے چکوال کچہری قتل کیس میں آخری شہادت اور بیان ملزم کے بعد فریقین کے وکلاء کی حتمی بحث کیلئے سماعت آج تک ملتوی کر دی، 2008میں درج ہونے والے اس کیس کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے لیکن ایک ملزم غلام عباس مفرور تھا جسے بعدازاں پولیس نے گرفتار کیا جبکہ دیگر مقدمات وکلاء کے پیش نہ ہونے پر بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کرنا پڑے۔