سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے وفد سے ملنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے وفد نے تین بار آصف زرداری سے ملاقات کے لیے پیغام بھجوایا۔مسلم لیگ ن کے وفد نے پارلیمنٹ یا بلاول ہاؤس میں آصف زرداری سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ، آصف زرداری نے جواب میں کہا کہ موجودہ حالات میں نہ آپ کی بات مان سکتا ہوں نہ ملاقات کرسکتاہوں ۔
آصف زرداری کے ملاقات سے انکار پر ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو بھجوایا تاہم آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو بھی فی الحال مسلم لیگ ن سے تعاون نہ کرنے بارے آگاہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم کےانتخاب کےموقع پرن لیگ میں احتجاج کےمعاملےپراختلاف کاانکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کےارکان کوموجودہ پارٹی قیادت کیطرف سےاحتجاج کی اجازت نہیں ملی،ن لیگی قیادت نے ارکان کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کےانتخاب کےموقع کواحتجاج سےمتنازع نہیں بناناچاہیے۔
ن لیگی ارکان کےاحتجاج کےاصرارپرشہبازشریف نےپارلیمانی پارٹی میں حتمی فیصلہ کرنےکاعندیہ دے دیا۔
ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 2بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔