• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہالی ووڈ فلم اسٹار وارز میںLightsaberکے طور پر استعمال میں لانے کے لیے تخلیق کیا گیا لیزر دنیاکا سب سے خطرناک ترین لیزر قرار دے دیا گیا۔Spyder III Pro Arcticنامی اس لیزر کی شعاعیں سورج کی شعاعوں سے1ہزار گنا زیادہ طاقتور ہیں جو ناصرف جِلد کو پگھلانے کی صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ انسانوں کو اندھا کرنے اور کینسر کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔

انتہائی طاقتور اس لیزر کی شعاعیں ناصرف پلاسٹک کو پگھلا اور سِگار کو جلا سکتی ہیں بلکہ 45میل دور سے بھی طیاروں میں موجود پائلٹس پر اثر انداز ہوسکتی ہیں۔200ڈالر میں باآسانی دستیاب یہ لیزر مستقبل میں ایک خطرناک ترین ہتھیار ثابت ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین